(زاہد چودھری) ضلعی حکومت آوارہ کتوں پر قابو پانے میں تاحال ناکام، آوارہ کتوں کے کاٹنے سے مزید 92 شہری شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ، یکم جنوری سے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 2002 ہوگئی۔
ضلعی انتظامیہ کی آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم تاحال بدترین ناکامی سے دوچار ہے اور شہریوں کیلئے آوارہ گھومتے کتوں کے غول وبال جان بنے ہوئے ہیں. گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 92 افراد آوارہ کتوں کا شکار ہوگئے۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے موثر کارروائی نہیں ہورہی.
رواں سال کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے مجموعی کیسز کی تعداد2 ہزار2 ہوگئی۔