ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منصوبوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منصوبوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیر انتظام منصوبوں میں کروڑوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف، ٹی ڈی سی پی وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو ریکارڈ فراہم کرنے سے گریزاں، وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نےوزیر اعلیٰ پنجاب کو ٹی ڈی سی پی کے تاخیری حربوں سے آگاہ کر دیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منصوبوں کی آڈٹ رپورٹس میں مبینہ بے ضابطگیوں کی نشاندہی پر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔

رپورٹس کےمطابق پی آئی اے پارک مری کی تعمیرکےلیےغیر قانونی ٹھیکے میں 2 کروڑ 70 لاکھ کی بے ضابطگی سامنے آئی، جعلی بلنگ کے ذریعے68 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا، پٹریاٹا چیئرلفٹ کے لیے جنریٹر کی خریداری میں 18 لاکھ روپے کی بےضابطگی سامنے آئی، جس پر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے ریکارڈ کی فراہمی کے لیے تین خطوط ایم ڈی ٹی ڈی سی پی اور تین خطوط سیکرٹری سیاحت کو لکھے، لیکن ایم ڈی ٹی ڈی سی پی اور سیکرٹری سیاحت نے کسی خط کا جواب نہیں دیا اور نہ ہی متعلقہ ریکارڈ فراہم کیا۔

وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے ایم ڈی ٹی ڈی سی پی کو انکوائری میں تعاون نہ کرنےکا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو متعلقہ افسران کے تاخیری حربوں سے آگاہ کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer