سروسز ہسپتال کی نرس کے اغوا کا ڈراپ سین

4 Feb, 2020 | 12:20 PM

Sughra Afzal

(عابد چودھری) سروسز ہسپتال کی نرس کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا،لڑکا اور لڑکی نے 2017ء سے شادی کی ہوئی ہے،سٹی42نےوہاب اورشاکرہ کے نکاح کی دستاویزات اور تصاویرحاصل کرلیں۔

یکم فروری کو تھانہ شادمان میں سروسز ہسپتال کی نرس شاکرہ کے والد نے اغوا کا مقدمہ درج کروایا جس میں ورثا کی جانب سے الزام عائد کیا گیا  کہ ملزم وہاب پولیس اہلکار وقاص کا بھائی ہے جو پی سی فاروق آباد میں تعینات ہے اور لڑکیوں کو بلیک میل کرتا ہے، مغویہ شاکرہ کو رشتے سے انکار پر پولیس اہلکار کے بھائی  وہاب نے اغوا کیا۔

پولیس کےتفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ شاکرہ نے شادی، اہلخانہ کی جانب سے مارنےکا بیان ریکارڈ کروایا، شاکرہ نے 16دسمبر2017  کو وہاب قمر سےمرضی سےنکاح کیا ، نرس شاکرہ نے ہسپتال سے ایک ماہ کی چھٹی لے رکھی ہے۔

شاکرہ کے شوہر وہاب  نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہنسی خوشی زندگی بسرکررہےہیں، ساس نے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔

مزیدخبریں