پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج ہوگا

4 Feb, 2020 | 10:18 AM

Sughra Afzal

 ( وسیم احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی ہدایت کے مطابق پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا رواں سال کا پہلا اور مجموعی طور پر 57واں اجلاس 4 فروری بروز منگل کو پشاور میں منعقد ہو گا۔

 خیبرپختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں بی او جی کا یہ پہلا اجلاس ہو گا، اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال بی او جی کا 53واں اجلاس صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں منعقد کیا تھا، ملک کے مختلف شہروں میں اجلاس منعقد کروانے کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو مالکانہ حقوق فراہم کرناہے۔

 اجلاس میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس، سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے ماڈل آئین، آڈٹ کمیٹی رپورٹ، غیرملکی لیگز کے لیے این او سی سے متعلق پالیسی، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی کے لیے جاری عمل پر تازہ ترین صورتحال اور کھیل سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔

مزیدخبریں