کبڈی ورلڈ کپ کیلئے تیاریاں عروج پر

4 Feb, 2020 | 10:14 AM

Sughra Afzal

( وسیم احمد) کبڈی ورلڈ کپ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، پنجاب سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے، کھلاڑیوں نے پنجاب سٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی۔

کبڈی ورلڈ کپ کےلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ پنجاب سٹیڈیم میں شروع ہو گیا جس میں25 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ورلڈ کپ کے لئے پنجاب سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے ہو رہا ہے اور مقابلوں کے لئے گراؤنڈ تیار کیا جا رہا ہے، پنجاب سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس کو بھی چیک کر لیا گیا جبکہ سٹیڈیم کی صفائی بھی کی جارہی ہے۔

  کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی کہتے ہیں ہمارے کھلاڑی کبڈی ورلڈ کپ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے، شائقین کبڈی کو اچھی کبڈی دیکھنے کو ملے گی، ہماری ٹیم مضبوط ٹیم ہے اور امید ہے کہ وہ ٹائٹل جیتے گی۔

  کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے غیر ملکی ٹیمیں سات فروری کو لاہور پہنچیں گی۔

مزیدخبریں