(زین مدنی )مشہور زمانہ ڈراما سیریل میرے پاس تم ہو کے کردار دانش اوررومی اب بڑی اسکرین پرآنے کوتیار ہیں۔
اداکارہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ وہ معروف ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں رومی کا کردار ادا کرنے والے شیث گل کے ساتھ ایک اور پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔ ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پوسٹ پراشارہ دیا کہ وہ شیث گل کے ساتھ ایک بارپھر اداکاری کرتے نظر آئیں گے تاہم اس بار وہ ڈرامہ نہیں بلکہ فلم ہوگی۔ اداکار نے کہا کہ وہ شیث کے ساتھ جلد ہی بڑے پردے پر نظرآئیں گے۔