ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لارڈ میئر لاہور اور مخالف چیئرمین اتحاد آمنے سامنے

لارڈ میئر لاہور اور مخالف چیئرمین اتحاد آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور مخالف چیئرمین اتحاد آمنے سامنے، مخالف چیئرمین اتحاد 7 فروری کو لگنے والے کروڑ روپے سے زائد کے ٹینڈرز منسوخ کرانے کیلئے سرگرم، ٹینڈرز منسوخی کیلئے چیف آفیسر کو درخواست دیدی۔

لارڈ میئر اور ناراض چیئرمینوں کی باہمی چپقلش میں بتدریج تیزی آنے لگی، ناراض چیئرمینوں کے اتحاد نے چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا کو ٹینڈرز منسوخی کی درخواست دیدی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹینڈر منسوخ کرانے کیلئے جس حد تک جانا پڑا جائیں گے، ہمارے کام نہیں ہوں گے تو کسی کا کام نہیں ہوگا۔

چیئرمینوں کا کہنا تھا کہ ہاؤس کی ایک ٹکے کی ویلیو نہیں جبکہ مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں منظوری کے بعد ردی کی ٹوکری کی نذر ہوجاتی ہیں۔

درخواست دینے والوں میں ملک عبدالستار، میاں امجد حسین بلو، اشتیاق جیمز گل، جہانگیر درانی، شمس بیگ، غلام حسین بھٹی، چودھری عبدالغفور تبسم، مہر شہزاد تاج، حاجی پرویز جٹ، ملک شریف، میاں اویس، میاں ساجد رؤف، رانا احمد سعید، چودھری طارق محمود، زاہد سراء،چودھری لیاقت نت، سمیر بٹ، شہاب بشارت سمیت دیگر شامل تھے۔

کارپوریشن نے پیچ ورکس، مین ہول کورز، ڈرین کی بحالی و مرمت سمیت دیگر کاموں کی منظوری دے رکھی ہے۔