(بسام سلطان) جناح ہسپتال کے مختلف وارڈز میں چھتوں سے پانی ٹپکنا معمول بن گیا ہے، ہسپتال انتظامیہ وارڈز کی مرمت کرانے سے قاصر جبکہ شہری شدید پریشان ہیں۔
قائد ملت کے نام پر قائم جناح ہسپتال کی بوسیدہ عمارت شہری کے لئے مزید بیماریوں کو سبب بننے لگی، جگہ جگہ دیواروں پر سیپیچ اور وارڈوں میں پانی ٹپکنے سے صفائی کا نظام بری طرح متاثر ہے، ہسپتال کے سرجیکل یونٹ تین کے مردانی اور زنانہ وارڈز میں پانی ٹپکنے سے شہری شدید پریشان ہیں۔
ہسپتال میں بے تحاشہ سیپیج اور بوسیدہ عمارت کی تعزین آرائش کے لئے بارا منصوبے تیار ہوئے، مگر کوئی بھی پایہ تکمیل تک نا پہنچ سکا، جبکہ انتظامی غفلت کا یہ عالم ہے کہ ٹپکتے پانی کے مستقل حل بجائے سامنے بالٹیاں رکھ دی گئیں۔ جناح ہسپتال کی عمارت بوسیدہ ہوئے طویل عرصہ بیت گیا، مگر انتظامیہ عمارت کی مرمت کرانے میں ٹس سے مس دکھائی دیتی ہے۔