چیئرمین نیب لاہور کیوں آئے؟ حقائق سامنے آگئے

4 Feb, 2019 | 04:10 PM

M .SAJID .KHAN

(سعود بٹ) چیئرمین نیب کی گزشتہ ہفتہ دورہ لاہور کی وجہ سامنے آگئی،جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال خصوصی طورپرفراڈ کیس میں گرفتار فاروق نول کیس کا جائزہ لینےپہنچے تھے۔

نیب ذرائع کےمطابق فراڈ کیس میں گرفتار فاروق نول چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اورڈی جی نیب لاہورکے نام پر سادہ لوح شہریوں کولوٹتا رہا،فاروق نول نےشہریوں کی کروڑوں کی پراپرٹیزپر قبضے کیے، ملزم نے جعلی اور بوگس چیک کے ذریعےلوگوں سے فراڈ کیے،کروڑوں کے فراڈ میں فاروق نول کی اہلیہ طیبہ گل بھی گرفتارہیں۔

ذرائع کےمطابق چیئرمین نیب فاروق نول کیس کا ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں،اسی وجہ سے وہ خود کیس میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے نیب لاہورپہنچےتھے۔

مزیدخبریں