لیسکو مینجر مشکل میں پھنس گئے

4 Feb, 2019 | 03:47 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہد ندیم) لیسکو کے مینجر انٹرنل آڈٹ ارشاد اللہ رانجھا کے خلاف این او سی کے بغیر بیرون ممالک دورے کرنے اور دوہری شہریت رکھنے کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، ایف آئی اے نے لیسکو سے تنخواہوں سمیت دیگر مراعات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق منیجرانٹرنل آڈٹ لیسکو ارشاد اللہ رانجھا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، ارشاد اللہ رانجھا کیخلاف این او سی کے بغیر بیرون ممالک دوروں ، دوہری شہریت رکھنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے لیسکو چیف کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

ایف آئی اے نے ارشاد اللہ رانجھا کی تعیناتی کی مکمل تفصیلات فراہم  نے کا مطالبہ کیا ہے، کمپنی کی جانب سے اب تک فراہم کردہ تنخواہوں اور الاؤنس کا ڈیٹا  2017-18میں غیرملکی دوروں کی تفصیلات مانگ لی گئیں۔

ایف آئی اےدرخواستگزار کا کہنا تھا کہ ارشاداللہ رانجھانےاین اوسی کےبغیرغیرملکی دورے کئے،کمپنی دوہری شہریت سےمتعلق بھی تفصیلات فراہم کرے۔

مزیدخبریں