ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پنجاب کاایک اوربڑافیصلہ

حکومت پنجاب کاایک اوربڑافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) حکومت پنجاب نےمحکمہ بلدیات اورریونیو کے اشتراک سےتجاوزات مہم میں واگزارکرائی گئی سرکاری اراضی کوگوگل میپ سےمنسلک کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق سینئروزیرعبدالعلیم خان نےصوبے بھر میں تجاوزات مہم میں واگزارکرائی گئی سرکاری اراضی کی تفصیلات طلب کرتےہوئےسیکرٹری بلدیات کوہرڈویژن کی رپورٹ پیش کرنےکی ہدایات جاری کی ہیں،عبدالعلیم خان کا کہنا ہےکہ واگزارکرائی جانےوالی سرکاری جگہیں عوامی فلاحی مقاصد کےلیےاستعمال ہونگی،بڑے شہروں میں ہسپتال،تعلیمی وفلاحی ادارے بنیں گے۔

سینئر وزیرنے ہدایت کی کہ ہرڈویژن میں اراضی کےمطابق منصوبہ بندی شروع کی جائےاوراسکےاستعمال کیلئے اراکین اسمبلی سے بھی مشاورت کی جائے،متعلقہ ادارے اس امرکو یقینی بنائیں کہ دوبارہ کہیں کوئی قبضہ نہ ہو،موثر پلاننگ کےبعد حتمی سفارشا ت وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائیں گی۔

قبل ازیں پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سرکاری طور پر جدید مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer