سابق وزیر اعظم کے کون کونسے ٹیسٹ کیےگئے؟

4 Feb, 2019 | 11:15 AM

M .SAJID .KHAN

(حسن خالد) سابق وزیر اعظم نوازشریف کا سروسزہسپتال میں سی ٹی سکین،الٹراساؤنڈ اور دیگر ٹیسٹ کیےگئے، مریم نواز اوراہلخانہ  سمیت رات گئےتک کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےقائد نوازشریف کوگزشتہ روز وی وی پی آئی روم سے نیواو پی ڈی لےجایا گیا،جہاں ان کاسی ٹی سکین ،الٹراساؤنڈ اور دیگرتشخیصی ٹیسٹس کیےگئے، نوازشریف کوسخت سکیورٹی میں ایک گھنٹہ بعد دوبارہ وی آئی پی روم میں منتقل کر دیاگیا،تیمار داری کےلئے ان کی صاحبزادی مریم نواز،داماد ریٹائرڈ کیپٹن صفدر، مریم نواز کے داماد راحیل منیر محکمہ داخلہ کی خصوصی اجازت پر ہسپتال پہنچے، اہلخانہ نےدوپہر کا کھانااکٹھے کھایا۔

علاوہ ازیں رات گئے تک کارکنوں کی آمد کاسلسلہ جاری رہا مگر کسی بھی کارکن کوہسپتال کے اندر داخل نہ ہونےدیا گیا،میڈیکل بورڈ کے ارکان کاکہناتھا کہ ان کی حالت بہتر ہے تاہم ضرورت پڑنے پرماہر امراض قلب کو بھی آن کال رکھا گیا۔

ذرائع کاکہناتھاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کاسروسزہسپتال میں پروفیسرڈاکٹرمحمودایازکی سربراہی میں میڈیکل بورڈآج طبی معائنہ کریگا۔

مزیدخبریں