عمراسلم:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے حلقہ سےتعلق رکھنے والے لیگی رہنما عتیق وائیں نے چئرمین پبلک فیسیلیٹیشن کمیٹی محکمہ ٹرانسپورٹ اورمسلم لیگ ن کی رکنیت سےاستعفیٰ دے دیا۔
سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق کے حلقہ سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنما عتیق وائیں نے اپنا استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سےختم نبوت کےقانون میں تبدیلی کی کوشش کی گئی، جوقابل مذمت ہےجبکہ پارٹی کی جانب سےمخلص کاکرنوں کوبھی نظراندازکیا جا رہا ہےاور وہ اپنےعہدے سے استعفیٰ دےرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی اورپارٹی کی جانب سےنظرانداز کرنےکی وجہ سے استعفیٰ دے رہاہوں، انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے مخلص کارکن ہیں اور پارٹی کے لیے تین دفعہ دورآمریت میں جیل جا چکےہیں،لیکن دوراقتدارمیں مخلص کارکنوں کوپارٹی کی جانب سے نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سےوہ اپنے استعفیٰ کااعلان کر رہے ہیں۔