وزیراعلیٰ پنجاب کی مشاہد حسین سیدسےملاقات، پارٹی میں شمولیت پرخیرمقدم

4 Feb, 2018 | 08:20 PM

رانا جبران
Read more!

عمراسلم: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مشاہد حسین سید کی ملاقات، ملاقات میں مختلف قومی وسیاسی معاملات اورباہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال، وزیراعلیٰ نےمشاہد حسین سید کی پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پرخیرمقدم کیا۔

 تفصیلات کے مطابق   وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مشاہد حسین سید سےملاقات کی۔ ماڈل ٹاون میں ہونےوالی ملاقات کے موقع پرمشاہد حسین سید کا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر اظہار اعتمادکیا۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔

انکا مزید کہناتھاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے عوام کی بھر پور خدمت کر کے لوگوں کے دل جیت لئے۔ انھوں نےکہاکہ 2018ء کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) انشاء اللہ اکثریت سے جیتے گی۔

مزیدخبریں