عثمان ظہیر: ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سیدکا گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری ہائی سکول اور گورنمنٹ کمپری ہائینسیو گرلز ہائی سکول کا دورہ، ایلمنٹری سکول ایجو کیٹرزکے ہونے والے انٹرویوز کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق سمیراحمد سید نے ای ایس ای 9 سکیل آرٹس کے ہونے والے انٹرویوز کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے انٹرویوز کے انتطامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سی ای او ایجوکیشن بشیر گورئیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انٹرویوز میں میرٹ کا خیال رکھا جائے گا۔ ایلمنٹری سکول ایجوکیشن کے لیے300خاتون امیدوار وں نے گورنمنٹ کمپری ہائینسو سکول ،جبکہ 2200 مرد امیدواروں نے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سیکنڈری سکول میں انٹرویوز دیئے۔
ایجوکیٹر زکے3 فروری سے ہونے والے انٹرویوز 8 فروری تک جاری ر ہیں گے۔ اس موقع پر سی ای او بشیر گورئیہ، ڈی او ایلمنٹری رفیق بلوچ، ڈی او سیکنڈری ملک احسان اورڈی ایم او عابد شوکت سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔