مسلم لیگ(ق)،پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کےحوالے سے کمیٹی تشکیل دیے دی

4 Feb, 2018 | 06:02 PM

Read more!

علی اکبر:مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے معاملے پر آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے مستقبل میں بھی مل کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔شفقت محمود ،چوہدری محمد سرور، میاں محمود الرشید ، طارق بشیر چیمہ ، چوہدر ی ظہیر الدین، میاں محمود الرشید سمیت دیگر بھی موجود تھے .

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وفد نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائشگاہ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر شفقت محمود ،چوہدری محمد سرور، میاں محمود الرشید ، طارق بشیر چیمہ ، چوہدر ی ظہیر الدین، میاں محمود الرشید سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران آئندہ ماہ ہونے والے سینیٹ انتخابات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر سینیٹ انتخابات کے معاملے پر آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو ملاقات کر کے حکمت عملی مرتب کرے گی۔ کمیٹی میں مسلم لیگ (ق) کی جانب سے طارق بشیر چیمہ، چوہدری ظہیر الدین، عظیم الدین لکھوی ، بشارت راجہ جبکہ تحریک انصاف سے شفقت محمود ، عبد العلیم خان ، میاں محمود الرشید اور سبطین خان شامل ہوں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے جو معاملات کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو گی ۔ پہلے بھی مسلم لیگ (ق) کے ساتھ چلنے میں کوئی دشواری نہیں تھی اور اب بھی متفقہ حکمت عملی اپناتے ہوئے بہتر نتائج حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت کی سیاست میں وضع داری اور برد باری کسی سے پوشیدہ نہیں ۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملاقات میں سینیٹ انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور فیصلہ ہوا ہے کہ ہم نے مل کر انتخاب میں اترنا ہے ۔ اس سلسلہ میں کمیٹی بن گئی ہے جو حکمت عملی مرتب کرے گی ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے چوہدری محمد سرور اور (ق) لیگ کی طرف سے کامل علی آغا امیدوار ہیں اور دونوں امیدوار انتخاب لڑیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم پہلے بھی اکٹھے چلتے آرہے ہیں اور سینیٹ انتخابات کے بعد مل کر آگے چلیں گے۔تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان ہونی والی ملاقات اپوزیشن انتخابی اتحاد کی ایک کڑی ہے۔

مزیدخبریں