(سٹی42) عسکری الیون میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق عسکری الیون میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک افراد کی شناخت شاد علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔