نوازشریف کو مجھے کیوں نکالا کاجواب کل دیں گے: قمر زمان کائرہ

4 Feb, 2018 | 02:55 PM

Read more!

(سعدیہ خان) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے ساتھ ٹکڑے کرنے والا مشرف آج ملک سے فرار ہے۔ بھٹو خاندان پر مقدمے بنانے والا نواز خاندان قوم کے سامنے چور ہے۔ وہ اڈیالہ جیل جانے کے لئے تیار ہو جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے بادامی باغ میں جیالوں کے ساتھ ناشتہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا پورا خاندان سپریم کورٹ سے نااہل ہو چکا ہے، پیپلزپارٹی کو سیاست سے آؤٹ کرنے والوں کو ہم نہیں، عوام اور عدالتیں چور کہہ رہی ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ مرکز اور صوبے میں ن لیگ کی حکومت ہے۔ انہیں کسی نے نہیں نکالا، چھوٹے میاں صاحب عدالتوں کی تعریفیں کرتے ہیں جبکہ بڑا بھائی عدالتوں پر سازش کا الزام لگاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کل موچی گیٹ جلسے میں میا ں نواز شریف کو مجھے کیوں نکالا کا جواب دیں گے۔

قمر زمان کائرہ نے سابق صدر پرویز مشرف پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے سات ٹکڑے کرنے والا ملک سے فرار ہے۔ کشمیر پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔ پوری دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ لڑا جسے پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے۔

مزیدخبریں