ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیفا ورلڈ کپ2018 کی ٹرافی نے لاہور میں دھوم مچا دی

فیفا ورلڈ کپ2018 کی ٹرافی نے لاہور میں دھوم مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان قریشی، حافظ شہباز) تاریخ میں پہلی بار فیفا فٹ بال ورلڈ کپ  2018ء کی ٹرافی کی لاہور آمد، خالص سونے سے بنی ٹرافی کی لیک سٹی لاہور اور پی سی ہوٹل میں رونمائی ہوئی۔ لیک سٹی میں ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر لاہوریئے میوزک کنسرٹ اور فوڈ فیسٹیول سے خوب محظوظ ہوئے۔

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2018ء کی خوبصورت ٹرافی کی لیک سٹی لاہور میں شہریوں کیلئے رونمائی کی گئی۔ فٹ بال ٹرافی لیک سٹی پہنچی تو شائقین فٹ بال نے والہانہ استقبال کیا۔ قبل ازیں خصوصی طیارے کے ذریعے ٹرافی ایئرپورٹ سے پی سی ہوٹل لائی گئی توشائقین کی بڑی تعداد نے یادگار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا اور سیلفیاں بنائیں۔ کھیلوں کے بڑے بڑے نام اور شوبز سٹارز ٹرافی کے ہمراہ پی سی ہوٹل پہنچے۔ 1998ء کی چیمپئن ٹیم فرانس کے کھلاڑی کرسچن کرمبیو نے رولز کے مطابق ٹرافی کی رونمائی کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان، جی ایم کوکاکولا پاکستان رضوان اللہ خان اور قومی فٹبال ٹیم، ویمن فٹبال ٹیمیں بھی موجود تھیں۔

تقریب میں صوبائی وزیر کھیل جہانگیر شجاع خانزادہ، ڈی جی سپورٹس پنجاب عامر جان بھی موجود تھے۔ 1998ء ورلڈ کپ کی فاتح فرانسیسی ٹیم کے رکن کرسٹیان نے شہریوں کے لئے ٹرافی کی رونمائی کی۔ ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر لیک سٹی میں کوک میوزک اور فوڈ فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا گیا۔ میوزک فیسٹیول میں گلوکاروں نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ فیفا  فٹبال ٹرافی رات گئے واپس بنکاک بھجوا دی گئی جہاں سے اسے الماتے لے جایا جائے گا۔

  کرسچن کرمبیو نے کہا کہ دنیا بھر کے شائقین کی طرح پاکستانیوں میں بھی کھیل سے محبت کا جذبہ دکھائی دیا ہے۔