ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور آلودہ فضا ئی شہروں کی فہرست میں 27ویں نمبر پر پہنچ  کر دوبارہ آلودہ ہو گیا

City42, Air Quality Index, City42, AQI below hundred in Lahore, Air Quality, Lahore temperature
کیپشن:   لاہور شہر کے ائیر کوالٹی کانشئیس لوگوں کے لئے بدھ کا دن حیرت ناک تھا جب ائیر کوالٹی انڈیکس نے شہر کی فضا کو غیر معمولی صاف قرار دیا، گو کہ یہ ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق اب بھی  صحت افزا فضا قرار نہیں دی جا سکتی تاہم لہوریوں کے لئے یہ بھی بہت ہے کہ انہوں نے کئی ماہ بعد ائیر کوالٹی کی ریڈنگ سو سے نیچے دیکھ لی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور شہر میں فضا کی کوالٹی کا تخمینہ بتانے والے انڈیکس نے دن بھر کے دوران 90 سے لے کر  184 تک سفر کیا۔ لاہور فضائی آلودگی کی عالمی دوڑ میں کبھی تیسرے نمبر پر تھا تو کبھی 27 ویں نمبر پر پایا گیا یعنی دوڑ سے باہر ہی ہو گیا۔ رات ڈھلنے کے بعد شب ساڑھے گیارہ بجے فضا کی آلودگی کا تخمینہ بتانے والا ائیر کوالٹی انڈیکس 170 ہے اور لاہور کو آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں تیسرا درجہ دیا جا رہا ہے۔

موسم کے ماہرین نے بتایا کہ لاہور اور نواحی علاقوں مین آج بدھ کےروز اور کل جمعرات کو   بارش کاکوئی امکان موجودنہیں۔  شہر کا زیادہ سے زیادہ ٹمپریچر آج دوپہر کو  23 ڈگری سیلسئیس تک گیا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس 174, لاہور تیسرا آلودہ ترین شہر

 کومل اسلم نے صبح ساڑھے آٹھ بجے رپورٹ کیا  کہ فضائی آلودگی کی مجموعی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔  لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےتیسرےنمبرپرآگیا۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح174ریکارڈ کی گئی۔ 
جوہرٹاؤن میں آلودگی کی شرح206،ایم ایم عالم روڈپرآلودگی کی شرح185 پائی گئی۔ صبح شہر کا  درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ  زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت23ڈگری تک جانے کا امکان بتایا گیا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس 170, لاہور بدستور تیسرا آلودہ ترین شہر

کومل اسلم نے صبح سوا گیارہ بجے رپورٹ کیا کہ لاہورآلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرےنمبرپرآگیا ہے۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح170ریکارڈ کی گئی۔ جوہرٹاؤن186،سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح181،  فداحسین178،یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح171ریکارڈ کی گئی۔


دوپہر سوا دو بجے فضائی آلودگی میں کمی، تیسری پوزیشن برقرار 
 دوپہر سوا دو بجے دوبارہ کومل اسلم نے رپورٹ کیا،  فضائی آلودگی کی مجموعی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔  تاہم لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں بدستور  تیسرے نمبر پر ہے۔ 
شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح128ریکارڈ کی گئی۔ جوہر ٹاؤن 161، سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح159، یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح149ریکارڈ کی گئی۔ فدا حسین 144، غازی روڈ پرآلودگی کی شرح 134ریکارڈ کی گئی۔

شام سوا پانچ بجے لاہور آلودہ شہروں کی عالمی دوڑ سے باہر ہو گیا

شام سوا پانچ بجے کومل اسلم نے ایک بار پھر رپورٹ کیا،  فضائی آلودگی کی مجموعی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کئی ماہ بعد شہرکا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 90 ریکارڈ کیاگیا۔
فضائی آلودگی میں نمایاں کمی کے  بعد ائیر کوالٹی کے اعتبار سے دنیا  کے شہروں کی رینکنگ کرنے والی ایک مؤقر ویب سائٹ لاہور کو آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں 27 ویں نمبر پر دکھا رہی تھی۔


شام سوا پانچ بجے کی رپورٹ کے مطابق سی ای آر پی آفس پراے کیو آئی 159،جوہر ٹاؤن میں 129ریکارڈ کیا گیا۔ 
یو ایس قونصلیٹ میں 117، غازی روڈ پرشرح آلودگی 95ریکارڈ کی گئی۔

رات سوا گیارہ بجے ائیر کوالٹی انڈیکس بڑھ کر 184 ہو گیا

رات سوا گیارہ بجے حسنین ساجد نے رپورٹ کیا کہ  فضائی آلودگی میں کمی ہے تاہم اس وقت شہر  کا  ایئرکوالٹی انڈیکس 184 ہے۔  دنیا کے آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں لاہور پانچویں نمبر پرآگیا ہے۔ 
پی سی ایس آئی سوسائٹی میں سب سے زیادہ ایئرکوالٹی انڈیکس 242 ریکارڈ کیا گیا،  جی سی یو میں 235، فدا حسین روڈ جوہرٹاؤن میں شرح آلودگی 217ریکارڈ کی گئی۔
غازی روڈ انٹرچینج پر آلودگی کی شرح 214 ، شملہ پہاڑی پر 195ریکارڈ کی گئی، ویلنشیاٹاؤن میں 207 اور پولو گراؤنڈ کینٹ میں اے کیو آئی 201 ریکارڈ کیا گیا۔

رائیونڈ روڈ پر198 اور اپر مال پرشرح آلودگی191 ریکارڈکی گئی۔

Caption  لاہور شہر کے ائیر کوالٹی کانشئیس لوگوں کے لئے بدھ کا دن حیرت ناک تھا جب ائیر کوالٹی انڈیکس نے شہر کی فضا کو غیر معمولی صاف قرار دیا، گو کہ یہ ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق اب بھی  صحت افزا فضا قرار نہیں دی جا سکتی تاہم لہوریوں کے لئے یہ بھی بہت ہے کہ انہوں نے کئی ماہ بعد ائیر کوالٹی کی ریڈنگ سو سے نیچے دیکھ لی۔