اسرار خان ، رومیل الیاس :رنگ محل کے صرافہ بازار میں پلازہ کی چھت سے شہری گر کر موت کے منہ میں چلا گیا ۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کر دی،پولیس کےمطابق متوفی کی شناخت 46 سالہ اعجاز کے نام سے ہوئی ۔واقعہ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے ۔
شہری کی عمر45 برس ہے اور وہ اعجاز سنار کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ اعجاز سنار کی ہلاکت کے خلاف رنگ محل سوہا بازار کے تاجروں نے احتجاج بھی کیا ۔ مظاہرین نے پولیس پر الزامات لگائے کہ پولیس نے دوران حراست مبینہ تشدد سے اعجاز کو قتل کیا،پولیس نے مردہ حالت میں اعجاز کو ڈی پوائنٹ بلڈنگ رنگ محل سے نیچےگرایا،مردہ حالت میں اعجاز کو بلڈنگ سے نیچے گرا کر قتل کو خودکشی کا رنگ دیدیا،اچھرہ پولیس نے اعجاز سنار کو نا معلوم مقام سے گرفتار کیا،اچھرہ پولیس نے اعجاز کو چوری کا سونا خریدنے کے الزام میں گرفتار کیا،پولیس چوری کےسونےکی آڑمیں رنگ محل کےتاجروں کوتنگ کرتی ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ،آئی جی پنجاب پولیس حراست میں اعجاز سنار کی ہلاکت کا نوٹس لیں،