ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل ٹیکس کونسل کا اجلاس ، پراپرٹی اور زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی پر غور

نیشنل ٹیکس کونسل کا اجلاس ، پراپرٹی اور زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت نیشنل ٹیکس کونسل کا اجلاس  ہوا،وزارت خزانہ  کے مطابق اجلاس میں قومی مالیاتی معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ۔
 وزارت خزانہ  کے مطابق اجلاس میں ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ریئل اسٹیٹ ، پراپرٹی اور زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی پر غور کیا گیا ،اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے مابین ٹیکس ہم آہنگی کی تجاویز پر غور کیا گیا ،صوبائی ریونیو اتھارٹیز اور ایف بی آر کے مابین ڈیٹا شیئرنگ کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں سیلز ٹیکس ہم آہنگی اور ڈیجیٹلائزیشن کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا،اجلاس میں ٹیکس وصولیوں کو بڑھانے کے لیے بروقت اقدامات پر اتفاق کیا گیا ۔