سٹی42: پاکستان کا میٹ آفس بتا رہا ہے کہ ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، میٹ آفس نے پنجاب کے بہت سے علاقوں میں کل صبح دھند ہونے کی بھی پیش گوئی کر دی۔
پاکستان میٹیورولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کی شام بتایا کہ آج رات اسلام آباد اور گردونواح میں موسم "سرد اور خشک" رہنے کا امکان ہے ، بلوچستان اور خیبر پختو نخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے.
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے اور صبح /رات کے وقت لاہور، شیخوپورہ، قصور،حافظ آباد، نارووال،گوجرانوالہ، گجرات،جہلم، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ،رحیم یار خان اور گردونواح میں دُ ھند چھا ئےرہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ سکھر، کشمور، جیکب آباد اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دُھند/ سموگ چھائے رہنے کی توقع کی گئی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،جبکہ صبح اور رات کو شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔