ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوڈیشل کمیشن اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا 

 جوڈیشل کمیشن اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا 

لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور ہوگا، لاہور ہائیکورٹ کے  ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لئے زیرغور ناموں میں مزید دو وکلاء کے  نام  بھی شامل ہیں ۔ سردار اکبر علی ڈوگر ایڈوکیٹ کانام بھی لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج  کی  تعیناتی کے لئے نامزد  کیا گیا ہے اور ملک وقار حیدر اعوان  ایڈووکیٹ کا نام بھی لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی تعیناتی کے لئے نامزد  ہے ۔ جوڈیشل کمیشن کی جانب  سے نوٹفکیشن جاری  کر دیا گیا ۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کے لئے زیر غور   وکلاء کے ناموں کی تعداد 9 ہوگئی ،جوڈیشل کمیشن کی جانب سے پہلے سات وکلاء کو بطور جج لاہور ہائیکورٹ نامزد کیا گیا ہے،جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ایڈوکیٹ ملک اویس خالد ، محمد جواد ظفر ایڈوکیٹ، ایڈوکیٹ علی مسعود حیات ، ضیاء الرحمان ، صدیق اعوان،حسن نواز مخدوم  اور عامر انجم ملک  کو جج  لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر غور ہوگا

لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ تین سالوں سے کوئی ججز تعینات نہیں ہوا ،لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی منظور شدہ تعداد 60 ہے جبکہ 35 ججز کام کررہے ہیں، عدالت عالیہ میں اس وقت 25 ججز کی  آسامیاں خالی ہیں