سٹی42: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔
تینوں بہنوں نے راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 3 دسمبر کو بانی سے ملاقات کروانے کی درخواست دائر کی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اس درخواست کی سماعت کی اور اس درخواست پرجیل حکام سے جواب طلب کیا۔
جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ تینوں بہنوں کی ملاقات 3 دسمبرکو ہی کروائی جا چکی ہے۔
جیل حکام کی رپورٹ پرعدالت نے درخواست کو غیرضروری قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا اور عدالت کا وقت ضائع کرنے پر تینوں پیٹیشنرز پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔