سٹی42: انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی اس لحاظ سے سینئیر موسٹ ٹیم ہے کہ اس نے سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیل لئے ہیںْ لیکن عجب زمانہ آ گیا ہے، بزرگوں کی عزت کرنے کی بجائے ان کے سٹیٹس، ٹرافیوں اور ہار جیت کے ریکارڈ کا تقابل کیا جاتا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابے ٹؤر کے دوران اپنا دوسرا ٹی ٹونٹی کھیلا تو اس کے ٹوٹل انٹرنیشنل ٹی تونٹی میچوں کی تعداد 260 ہو گئی اور پاکستان سب سے زیادہ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والا ملک بن گیا۔ پاکستان نے 250 ٹی ٹونٹی انترنیشنل میچوں میں سے 144 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 95 میچوں میں پاکستان کو شکست ہوئی، ہارے گئے میچوں میں وہ میچ بھی شامل تھے جنہوں نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیسی ٹرافیز کو دور سے دیکھ کر ترسنے پر مجبور کر دیا۔
پہلی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ٹیمیں پیچھے رہ گئیں
ٹی ٹونٹی کرکٹ فارمیٹ انگلینڈ مین تشکیل ہوا تھا تاہم پہلا بین الاقوامی T20 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 17 فروری 2005 کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلا گیا تھا۔ یہ میچ ہلکے پھلکے انداز میں کھیلا گیا، دونوں ٹیموں نے 1980 کی دہائی کی یونیفارمز پہن رکھی تھیں اور اسی دور کی مونچھیں اور بالوں کے اسٹائل بنا رکھےتھے۔ آسٹریلیا نے یہ میچ بھرپور طریقے سے جیت لیا تھا۔
2018 میں، ICC نے اپنے 105 رکن ممالک میں سے کسی دو کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کا رسمی درجہ دیا۔ اکتوبر 2024 تک، 95 ممالک ICC T20I ٹیم رینکنگ میں شامل ہو چکے ہیں۔ اب ی ہعالم ہے کہ ابتدا کرنے والی انٹرنیشنل ٹیمیں پیچھے رہ گئین اور پاکستان کی ٹیم نے سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا ریکارڈ بنا دیا۔
پہلا آئی سی سی T20 ورلڈ کپ 2007 میں جنوبی افریقہ میں منعقد ہوا تھا، اور بھارت نے جیتا تھا۔ اب آئی سی سی ٹی 20 کو کرکٹ کے کھیل کو گلوبلائز کرنے کے لیے بہترین فارمیٹ کے طور پر دیکھتا ہے۔
منگل کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی۔
زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا لیکن پاکستانی بولرز کے سامنے ان کی بیٹنگ لائن رغیر متوقع انداز سے ڈھیر ہو گئی اور پوری ٹیم 57 رنز ہی بنا پائی تھی۔زمبابوے کا 58 رنز کا ہدف پاکستان نے چھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا تھا۔
یہ ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان کا مجموعی طور پر 250 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔
4 میچز برابر بھی ہوئے جس میں 3 کا فیصلہ سپر اوور اور ایک کا بال آؤٹ میں ہوا، ان میں سے 3 میں قومی ٹیم کو شکست اور ایک میں کامیابی ملی۔اس کے علاوہ 7 میچز بے نتیجہ بھی ثابت ہوئے۔
سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والی ٹیم کی فہرست میں دوسرا نمبر بھارت کا ہے جس نے 242 میچز کھیلے ہیں۔