ویب ڈیسک : شادی بیاہ میں کئی افراد اپنی جمع پونجی کھانے پر لگادیتے ہیں تاکہ مہمان خوش ہوکر جائیں۔ اور ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بہترین کھانا پیش کرے لیکن حال میں ایک ایسی ڈش رکھی گئی جس نے سب کو حیران کردیا
کیا آپ مرچوں کو میٹھے کی جگہ استعمال کرسکتے ہیں ؟؟ ہر شخص یہی سوچے گا کہ مرچوں کو میٹھے کے طور پر کیسے کھائیں تو آپ کو بتا دیں کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جو ایک شادی کی تقریب کی ہے جس میں نظر آ رہا ہے کہ خواتین کھانے کے پاس کھڑی ہیں اور حیران ہوتے ہوئے ایک ڈش سے متعلق پوچھ رہی ہیں۔وہ ڈش سبز رنگ کی ہے جس کے اوپر ہری مرچیں نظر آ رہی ہیں جن پر چاندی کے ورک بھی چڑھائے گئے ہیں ۔استفسار کرنے پر معلو م ہوتا ہے کہ وہ ہری مرچوں کا حلوہ ہے ۔
ویڈیو بنانے والی خاتون کہہ رہی ہیں کہ ویسے تو یہاں میٹھے میں موجود ہر ڈش ہی دیکھی ہے لیکن ہری مرچوں کا حلوہ پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔اسی ویڈیو کے کمنٹس میں بھی صارفین کئی طرح کے تبصرے کررہے ہیں ۔ کچھ کا موقف ہے کہ ہری مرچ کے صرف پکوڑے اچھے لگتے ہیں جبکہ چند ایک نے یہ انوکھا حلوہ کھانے کا دعویٰ بھی کیا ہے