ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احتشام کیانی:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ  بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقررکرلی ۔

 توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،ایف آئی اے نے  بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی تھی ، عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے ،ایف آئی اے نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی، بشری بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں اس لیے  عدالت بشری بی بی کی ضمانت منسوخ کرے۔