ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکی مروت میں 5 خوارج کو ہلاک کرنے پر وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

لکی مروت میں 5 خوارج کو ہلاک کرنے پر وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لکی مروت میں 5 خوارجی کو جہنم واصل  کرنےاور دو کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر  پر وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ  نے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا 
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے ،حکومت ملک سے خوارج اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہے،

وزیرداخلہ محسن نقوی نے  5خوارجی  دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی ۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 5خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔  سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی  دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔    قوم کو بہادر سکیورٹی فورسز پر ناز ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے۔قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔