ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر زرداری کا  لکی مروت میں خارجیوں کو ٹھکانے لگانے والے جوانوں کو خراجِ تحسین

صدر زرداری کا  لکی مروت میں خارجیوں کو ٹھکانے لگانے والے جوانوں کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے  لکی مروت میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 صدر مملکت نے خوارج دہشت گردوں کے خلاف کاروائی  کرنے میں شامل سیکیورٹی فورسز  کے جوانوں کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے  انٹیلی جنس کی بنیاد پر خارجی عناصر کے ٹھکانے کا سراض لگا کر ان کے خلاف مؤثر کارروائی کے دوران 5 خوارج  کو جہنم واصل کرنے، 2 کو  زخمی کرنے پر آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کی بہادری کی تعریف  کی۔ 

صدر مملکت نے  دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک پاکستانی قوم اپنے محافظوں کی پشت پر کھڑی رہے گی۔