ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی سی بی کابلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے 1کروڑ روپے بلائنڈ کرکٹ کونسل کے لیے 2 کروڑ انعام کا اعلان

چیئرمین پی سی بی کابلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے 1کروڑ روپے بلائنڈ کرکٹ کونسل کے لیے 2 کروڑ انعام کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بلائنڈ ٹی 20ورلڈکپ کے فاتح ٹیم کیلئے 1کروڑ روپے جبکہ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے لیے 2 کروڑروپے  انعام کا اعلان کردیا ہے۔ 

 بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے اعزاز میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) محسن نقوی نے شرکت کی اور فاتح بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا،جبکہ  پی سی بی کی جانب سے بلائنڈ کرکٹ کونسل کے لیے بھی2کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہناتھا کہ اللہ کا شکر ہے ہمیں کرکٹ کے میدان سے اچھی خبریں آ رہی ہیں،ہم گزشتہ روز چوتھی سیریز جیتے اور بلائنڈ ٹیم کی جیت نے مزہ دوبالا کر دیا،ان کا کہناتھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بلائنڈ کرکٹ کو ویسے ہی سپورٹ کرے گا جیسے ہم دوسری ٹیموں کو کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ آگے چیمپئنز ٹرافی آ رہی ہے دعا ہے کہ پاکستان کامیاب ہو، میں نے وزیر اعظم کو میسج کیا ہے،وہ ہفتے کو اگر لاہور آتے ہیں تو ان سے ملاقات کرواوں گا۔