ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک سے رقم نکلوانے والی خاتون گھر کی دہلیز پر لٹ گئی 

 بینک سے رقم نکلوانے والی خاتون گھر کی دہلیز پر لٹ گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان :  جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں بینک سے رقم نکلوانے والی خاتون گھر کی دہلیز پر لٹ گئی ۔ سٹی 42 نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔
واردات منگل کی سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے قریب مدینہ سٹریٹ میں ہوئی ۔ سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نظر آتے ہیں ۔ ایک ملزم نے ہیلمٹ جبکہ دوسرے نے ماسک کی مدد سے چہرہ چھپائے رکھا ہے۔ ملزمان رکشہ میں بیٹھی خاتون سے گن پوائنٹ پر ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہو جاتے ہیں ۔ ہینڈ بیگ میں ایک لاکھ 90 ہزار روپے نقدی اور ضروری دستاویزات موجود تھے ۔

 دوسری جانب جوہر ٹاؤن پولیس نے متاثرہ خاتون کے بیٹے طارق اسلم کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے دیگر شواہد کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔ ملزمان جلد  قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔

سی سی ٹی وی میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین اپنے گھر کے پاس  رکشہ سے اترنے لگتی ہیں تو ایک  شخص جو پہلے سے ریکی کررہا ہوتا ہے وہ اسلحہ نکال کر رقم کا مطالبہ کررہا ہوتا ہے ۔ اسلحہ دیکھ کر خواتین حواس بافتہ ہوگئیں ایک خاتون تو گھر کی جانب بھاگ نکلی مگر دوسری خاتون  نہ بھاگ پائی ۔  مسلح شخص نے خاتون سے  رقم کا بیگ چھین لیا