ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں تیزی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروباری روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ابتدا میں ہی 100 انڈیکس ایک لاکھ 5 ہزار کی حد عبور کر گیا۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 545 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 5 ہزار 104پوائنٹس کی بلند ترین سطح پربندہوا۔
آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1158 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور بازار میں مسلسل تیسرے روز ایک ارب سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 104 ارب روپے بڑھ کر 13 ہزار 356 ارب روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 1284 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس پر بند ہوا۔