سٹی42: سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں خارجی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کر کے پانچ خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا تھا۔ اس آپریشن میں پانچ خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ دو خوارج زخمی ہوئے۔
علاقے میں چھپے ہوئےکسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ آئی یایس پی آر نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔