ایل ڈی اے کمرشل و رہائشی پلاٹس و دیگر سائٹس کی نیلامی،پہلی بار نیلام عام 2 ارب عبور کرگیا

4 Dec, 2024 | 05:51 PM

درنایاب: ایکسپو سینٹر میں ایل ڈی اے کمرشل و رہائشی پلاٹس و دیگر سائٹس کی نیلامی ہوئی ۔ ڈی جی نے کہا   ایل ڈی اے آکشن میں شہریوں کی دلچسپی ادارے میں اعتماد کا مظہر ہے
نیلامی میں کاروباری حضرات اورعام شہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی ۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے آکشن میں کاروباری افراد کی خصوصی دلچسپی کو سراہا ۔ نیلام عام میں رہائشی و کمرشل پلاٹس، پیٹرول پمپ،ایجوکیشن اور یوٹیلیٹی سائٹس رکھی گئی ہیں۔ نیلامی میں لبرٹی پارک اینڈ رائیڈ پلازہ، مون مارکیٹ پارک اینڈ رائیڈ پلازہ اور دیگر سپورٹس سائٹس رکھی گئیں۔ایل ڈی اے آکشن کمیٹی کے اراکین نیلامی کی نگرانی کررہے تھے  ۔ ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، چیف انجینئر ایل ڈی اے ، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون، ڈائریکٹر ہاؤسنگ 6، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ ڈی جی نے سٹی فور ٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے آکشن میں شہریوں کی دلچسپی ادارے میں اعتماد کا مظہر ہے

ایل ڈی اے کی تاریخ میں پہلی بار نیلام عام 2 ارب عبور کرگیا
ایل ڈی اے نے2 ارب4 کروڑسے زائد کا ریونیو اکٹھا کرلیا،ایل ڈی اے نے گزشتہ دو آکشن میں بھی ایک ارب سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا تھا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا،
رہائشی و کمرشل پلاٹ، پٹرول پمپ سمیت40 املاک 2 ارب 4 کروڑ76 لاکھ روپے میں نیلام ہوئے ۔ فضائیہ ہاؤسنگ سکیم بلاک اے میں واقع پلاٹ 50کروڑ 94ہزار میں نیلام ہوا، اپارٹمنٹ سائٹ، جوہر ٹاؤن بی ون بلاک 40کروڑ ایک لاکھ 40ہزار روپے،کمرشل پلاٹ نمبر18سوک سنٹر،جوبلی ٹاؤن 16 کروڑ34 لاکھ64ہزار روپے ،کمرشل پلاٹ نمبر18ڈی،سوک سنٹر،جوبلی ٹاؤن 13 کروڑ34 لاکھ40ہزار روپے،آرمی ویلفیئر ٹرسٹ فیز ون میں کمرشل ایریا میں واقع پلاٹ 7کروڑ47لاکھ 60ہزار روپے،پارک اینڈ رائیڈ پلازہ کے حقوق کرایہ داری 6کروڑ 27لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوا۔
پلاٹ نمبر18جہانزیب بلاک اقبال ٹاؤن کے 5کروڑ 73لاکھ روپے سالانہ ،پلاٹ نمبر12کمرشل زون ایونیو ون3 کروڑ54 لاکھ78ہزار روپے،رہائشی ،رہائشی پلاٹ نمبر347ڈی ٹو جوہر ٹاؤن3 کروڑ30 لاکھ روپے،پلاٹ نمبر13کمرشل زون ایونیو ون3 کروڑ22 لاکھ8ہزار روپے ،پلاٹ نمبر153کمرشل زون ایونیو ون3 کروڑ19 لاکھ14ہزار روپے،پلاٹ نمبر152کمرشل زون ایونیو ون3 کروڑ7 لاکھ51ہزار600روپے،گرین لینڈ ہاؤسنگ سکیم میں پبلک یوٹیلیٹی سائٹ 3 کروڑ4 لاکھ92ہزار روپے۔پلاٹ نمبر160کمرشل زون ایونیو ون3 کروڑ11لاکھ36ہزار روپے،پلاٹ نمبر161کمرشل زون ایونیو ون3 کروڑ11لاکھ36ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ 
رہائشی پلاٹ نمبر990آر ون جوہر ٹاؤن2 کروڑ99 لاکھ25ہزار روپے،رہائشی پلاٹ نمبر325ایچ تھری جوہر ٹاؤن2 کروڑ73 لاکھ60ہزار روپے ،رہائشی پلاٹ نمبر324ایچ تھری جوہر ٹاؤن2 کروڑ70 لاکھ روپے،رہائشی پلاٹ نمبر142آر تھری جوہر ٹاؤن 1کروڑ69 لاکھ 50ہزارروپے،پلاٹ نمبر1714بلاک ڈی ایونیو ون ایک کروڑ68لاکھ8ہزارچار سو روپے ،پلاٹ نمبر324 اے بلاک آر ٹوجوہر ٹاؤن ایک کروڑ46لاکھ روپے،پلاٹ نمبر1205 بلاک جے ایونیو ون ایک کروڑ41لاکھ 12ہزار روپے،پلاٹ نمبر1028 اے بلاک آر ون جوہر ٹاؤن ایک کروڑ41لاکھ روپے،پلاٹ نمبر434 بلاک آر جوہر ٹاؤن ایک کروڑ40لاکھ روپے،پلاٹ نمبر44بی بلاک ایچ ون جوہر ٹاؤن ایک کروڑ23لاکھ41ہزار روپے میں نیلام
پلاٹ نمبر44اے بلاک ایچ ون جوہر ٹاؤن 1کروڑ15لاکھ37ہزار400 روپے ،ایونیو ون بلاک میں ایجوکیشن سائٹ کے حقوق کرایہ داری 99لاکھ روپے،پلاٹ نمبر459بلاک ڈی ون جوہر ٹاؤن90 لاکھ30ہزار روپے،پلاٹ نمبر625بلاک آر ون جوہر ٹاؤن85 لاکھ پانچ ہزار روپے ،پارک اینڈ شاپ پلازہ اقبال ٹاؤن کے حقوق کرایہ داری85لاکھ میں نیلام ہوا۔ 
پلاٹ نمبر749بلاک سی جوبلی ٹاؤن82 لاکھ 50 ہزار روپے ،پلاٹ نمبر313بلاک شہبازمصطفی ٹاؤن52 لاکھ 50 ہزار روپے،پلاٹ نمبر445بلاک ای جوبلی ٹاؤن27 لاکھ 50 ہزار روپے ،سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن کیفے ٹیریا کے حقوق کرایہ داری23لاکھ میں نیلام ہوئے ۔ 
کافی شاپ سنٹر پارک ایونیو ون کے حقو ق کرایہ داری 21لاکھ روپے سالانہ ،سپورٹس کمپلیکس سبزہ زار کیفے ٹیریا کے حقوق کرایہ داری18لاکھ  روپے ، سپورٹس کمپلیکس گلبرگ کیفے ٹیریا کے حقوق کرایہ داری17لاکھ 60ہزار ، میں نیلام ہوئے 

مزیدخبریں