عثمان خان: جمعیت علمائے اسلام( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپیلز پارٹی( پی پی پی) کے چیئرمین کی اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں مدارس رجسٹریشن ایکٹ پردستخط کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور قائد جمعیت علمائے اسلام(جےیو آئی) کی ملاقات کے دوران سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سنیٹر کامران مرتضٰی، حاجی غلام علی ، مولانا لطف الرحمان، مولانا اسعد محمود شریک بھی شریک تھےجبکہ راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات میں مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر صدر مملکت کے دستخط نہ ہونے کے حوالے سے گفتگو ہوئی،مولانا فضل الرحمان نے ملاقات میں صدر مملکت کی جانب سے بل پر دستخط نا ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔