دُرنایاب : ایل ڈی اے ریکارڈکومحفوظ بنانےکیلئےسفٹنگ کےپراجیکٹ میں ایک اوردشواری سامنے آگئی ۔
ایل ڈی اے کئی سال سے شروع ہونیوالے سفٹنگ پراجیکٹ کو مکمل نہ کرواسکا، ایل ڈی اے کے سکینرز ، پرنٹرزاورکمپیوٹرز جواب دے گئے ، نئی مشینری خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ۔۔1لاکھ 60ہزارفائل سکین کےپراجیکٹ میں صرف 80ہزارفائلز سکین ہوئیں،ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اےنئےسکینرز وکمپیوٹرزخریدکرکام کو مکمل کرنیکی کوشش کریگا۔
ریکارڈسفٹنگ کےپراجیکٹ پرپہلےہی تھرڈپارٹی ودیگرمعاملات پرکروڑوں خرچ کئےجاچکے ہیں ۔ ریکارڈسفٹنگ کےکام میں تاخیرپرچیف سیکرٹری بھی بارہا نوٹس لے چکے ہیں،شہریوں کےریکارڈکومحفوظ بنانے کےلئے سفٹنگ کا پراجیکٹ اہم ہے