ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر معیاری ادویات کیخلاف 1740 کامیاب چھاپے مارے گئے ، خواجہ عمران نذیر

غیر معیاری ادویات کیخلاف 1740 کامیاب چھاپے مارے گئے ، خواجہ عمران نذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری : وزیر صحت خواجہ عمران نذیرکا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر معیاری ادویات کیلئے اقدامات کئے ہیں ، غیر معیاری ادویات کیخلاف 1740 کامیاب چھاپے مارے گئے ، 
خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن  میں  بے ہوشی کی جعلی دوا کیٹامین پکڑی ہے ، ملتان میں کھانسی کے جعلی سیرپ تیار کرنے پر کارروائی کی گئی ، حکیم سیف اللہ سیکھو کی جنسی ادویات کیخلاف صوبہ بھر میں کارروائی کی گئی ، اگر ہربل یونٹ ایلوپیتھک اجزا استعمال کرے گا تو کارروائی ہوگی ،شفافیت لانے کیلئے ڈرگ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں ،ہم نےغیرمعیاری ادویات کی فروخت زیروکی توپھرکیسےدوبارہ آگئیں؟ ماضی میں سی ای اوزاورفیلڈافسران بولی دیکرلگتےرہے،جعلسازپھرمتحرک ہوگئے ہیں ۔
سیکرٹری پرائمری ہیلتھ  نادیہ ثاقب  کا کہنا تھا کہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4286 چالان کئے گئے ، ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4286 چالان کئے گئے ، غیر رجسٹرڈ و جعلی ادویات پر 144 مقدمات درج کروائے ہیں ، رسک بیسڈ تکنیک کے ذریعے 93 جعلی 472 غیر معیاری ادویات کی شناخت کی گئی ،غیر رجسٹرڈ ادویات پر 6مقدمات درج کئے ،3دوا ساز یونٹس اور 1619 میڈیکل سٹور سربمہر کئے ہیں ،شفافیت لانے کیلئے ڈرگ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں ،