پولیس اہلکار نوجوان کو زخمی کرکے پھینک گئے

4 Dec, 2024 | 04:54 PM

عابد چوہدری : ہڈیارہ میں نامعلوم پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا ، ریڈنگ پارٹی نے 7 افراد کو حراست  لیا اور پھر چھوڑ دیا ، پولیس حکام نامعلوم ریڈنگ پارٹی کے حوالے سے  تحقیقات کررہے ہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق کاراورموٹرسائیکل سوارپولیس اہلکاروں نےملک عمران کےڈیرےپرچھاپہ مارا،پولیس اہلکاروں نےڈیرےپرپہنچتےہی فائرنگ کر دی، بابر بامی نوجوان زخمی ہوا،پولیس اہلکاروں نے ڈیرے سے زخمی نوجوان سمیت 7 افراد کو حراست میں لیا،نامعلوم ریڈنگ پارٹی تمام افرادکومناواں ہسپتال کےقریب چھورکرفرار ہوگئی،

 پولیس حکام کے مطابق  ریڈنگ پارٹی کس تھانے یا آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے چھاپہ مارا اس حوالے سے  تحقیقات جاری ہیں،زخمی بابر کو پیٹ پر دو فائر لگے،تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ملک عمران کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ملا۔

مزیدخبریں