ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن سے چیئرمین لیگل ایجوکیشن اینڈ اے ڈی آر کمیٹی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن سے چیئرمین لیگل ایجوکیشن اینڈ اے ڈی آر کمیٹی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے چیئرمین لیگل ایجوکیشن اینڈ اے ڈی آر کمیٹی حسیب اللہ خان کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ اور اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد اور دیگر ایشوز پر شکایات اور ان کے حل کے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔

حسیب اللہ خان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں ہونے والی ملاقات میں لیگل ایجوکیشن اینڈ اے ڈی آر کے عہدیداران وائس چیئرمینوں امبرین ملک، ، ذکا الرحمن، سلمی نیازی، نائلہ نورین اور کوآرڈینیٹرز حماد ارشاد اور قمر مقصود موجود تھے۔ چیئرمین لیگل ایجوکیشن اینڈ اے ڈی آر کمیٹی حسیب اللہ خان نے وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے کاوشوں کو سراہا۔ اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2024-12-04/news-1733308621-9057.jpg

وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد اور دیگر ایشوز پر شکایات پورٹل پر وصول کی جاتی ہیں اور خصوصی عدالتوں میں اوورسیز کے کیسز کے جلد فیصلے کرانے کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگل ایجوکیشن اینڈ اے ڈی آر کمیٹی قانونی معاونت کیلئے اوورسیز کمیشن اور اوورسیز پاکستانیوں   کے لئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2024-12-04/news-1733308612-4489.jpg

چیئرمین لیگل ایجوکیشن اینڈ اے ڈی آر کمیٹی حسیب اللہ خان نے کمیشن اور اوورسیز پاکستانیوں کی قانونی معاملات میں معاونت اور آگاہی کیلئے سیمینارز اور تقاریب کے انعقاد کی یقین دہائی کرائی۔ وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے وفد کے سربراہ حسیب اللہ خان کو سوونیئر پیش کیا جبکہ وفد نے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

Ansa Awais

Content Writer