ویب ڈیسک: حال ہی میں دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی کی اپنے شوہر کیساتھ ٹوئننگ مداحوں کے دلوں کو بھا گئی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے رواں سال دوسری شادی کی، اپنے چاہنے والوں کو سرپرائز دیتے ہوئے کہ اپنی ’ انگیجمنٹ ‘ کا اعلان کیا اور پھر چند ماہ کے بعد نکاح کی خبردیتے سب کو دنگ کردیا، جویریہ عباسی اپنے نئے ہمسفر کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں وہیں سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کی منہ دکھائی کرنے کے بعد انکے ساتھ گزارے گئے خوبصورت لمحات سے بھی اپنے فینز کو محظوظ کرتی نظر آرہی ہیں۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے اپنے شوہرعدیل حیدر کے ساتھ بنائی گئی تصاویر شیئر کی گئیں جن کی خاص یہ ہے کہ دونوں نے میچنگ ڈریس ( گرین کلر) کا پہنا ہوا ہے،اداکارہ سبز رنگ کے خوبصورت لہنگا چولی میں ملبوس ہیں جسے نیٹ کے کام والے دوپٹے کیساتھ پہنا گیا تھا، انکے شوہر عدیل حیدر سبز کرتہ اور سفید پاجامے میں نظر آئے۔
تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ جویریہ عباسی نے کیپشن میں اپنے شوہر کو ٹیگ کرتے ہوئے سرخ دل والے ایموجیز لگائے اور لکھا کہ،’میں اور میرا‘۔
نوبیاہتا کپل کا فوٹو شوٹ منظر عام پر آتے ہی کمنٹ سیکشن میں تعریفوں کے انبار لگ گئے، کسی نے اداکارہ کو ازدواجی زندگی کی ڈھیروں خوشیاں ملنے کی دعائیں دیں۔