صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری کی گاڑی کو حادثہ

4 Dec, 2024 | 03:00 PM

راو دلشادحسین : صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری کی گاڑی کو جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے حادثہ پیش آیا تاہم وہ حادثے میں محفوظ رہیں۔

  عظمی بخاری پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ کی اسکالرشپ کی تقریب کے لیے جا رہی تھیں جب ان کی گاڑی جی او آر سے یونیورسٹی جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔

حادثے میں صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی گاڑی بھی متاثر ہوئی۔ کنال روڈ پر جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے پہلی گاڑی کی اچانک بریک لگنے سے رکشا 3گاڑیوں کی زد میں آ گیا۔

دونوں وزراء اپنی گاڑیوں میں سوار تھے اور خوش قسمتی سے حادثے میں دونوں محفوظ رہے۔ عظمی بخاری متبادل گاڑی میں پنجاب یونیورسٹی کے لیے روانہ ہوگئیں۔

مزیدخبریں