ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی پارلیمنٹ نے اداکار فہد مصطفی کو بڑے ایوارڈز سے نواز دیا

برطانوی پارلیمنٹ نے اداکار فہد مصطفی کو بڑے ایوارڈز سے نواز دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف اداکار فہد مصطفی کو برطانوی پارلیمنٹ میں 2 ایوارڈ سے نوازا گیا، جس کے بعد وہ 2 ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار فہد مصطفی کو بڑا اعزاز مل گیا ، معروف اداکار کو برطانوی پارلیمنٹ میں 2 ایوارڈز دیے گئے، ہاؤس آف کامنز کا ایوارڈ ناز شاہ اور ہاؤس آف لارڈز کا برطانوی وزیرلارڈو اجد خان نے پیش کیا۔

ہاؤس آف کامنزکی جانب سے پاکستانی ادااکار کو“ڈائیورسٹی اینڈکلچرل امپیکٹ ایوارڈ اور ہاؤس آف لارڈزکی جانب سے “گلوبل کلچرل یونٹی ایوارڈ”پیش کیا گیا،پاکستانی اداکار کو ایوارڈ دینے کہ تقریب کااہتمام ملٹی کلچرل برطانیہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

یو کے پارلیمنٹ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والد اور ایک لیجنڈ اداکار صلاح الدین تونیو کو دیا۔

انہوں نے اس بات کا اشتراک کیا کہ انہوں نے کبھی بھی اتنی اعلیٰ سطح پر کامیابی حاصل کرنے کا تصور نہیں کیا،ان کے والد کی دعاؤں نے انہیں اس شان تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے فن کے ذریعے پاکستان کا ایک مثبت امیج کس طرح پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ وہ ہمیشہ اپنے کام میں ایک معنی خیز پیغام چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنی فلموں لوڈ ویڈنگ، ایکٹر ان لاء، اور قائداعظم زندہ باد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد ڈرامہ "کبھی میں کبھی تم” میں ایک جدید محبت کی کہانی کو پیش کرنا تھا جو عالمی سطح پر شائقین کے ساتھ گونج سکے۔