علی ساحی : حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں معافی کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 5 کیٹیگریز میں سزاؤں میں کمی کا طریقہ کار اور دورانیہ واضح کر دیا گیا ہے۔ ان کیٹیگریز میں سپیشل معافی، اچھے کردار کی معافی، خون عطیہ کرنے کی معافی، تعلیمی معافی شامل ہیں۔
مراسلہ کے مطابق، کسی بھی قیدی کی سزا میں معافی ایک تہائی سے زیادہ نہیں ہوگی۔ سزائے موت سے عمر قید میں تبدیل ہونے والے قیدی کم از کم سکیل کے مطابق معافی کے حقدار ہوں گے۔ تاہم، وہ قیدی جو 4 ماہ سے کم قید با مشقت کی سزا پائے ہوں، معافی کے حق دار نہیں ہوں گے۔
معافی کا تعین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق کیا جائے گا۔ دہشت گردی، سنگین جرائم اور غداری کے کیسز میں سزا پر معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
آئی جی جیل نے معافی کے حوالے سے مراسلہ جاری کرتے ہوئے عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔