ملک اشرف : بھائی کے قتل کی رنجش پر تین بیٹوں کو قتل کرنے کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ نے تین سگے بیٹوں کو قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے مجرم کی بریت اپیل خارج کردی ،عدالت نے مجرم محمد اقبال کی بریت اپیل تین مرتبہ عمر قید میں تبدیل کردی.
جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم محمد اقبال کی بریت کے لئے دائراپیل پر سماعت کی،تھانہ گوجرہ منڈی بہاوالدین پولیس نے 17 جون دوہزار پندرہ کو مقدمہ درج کیا ،وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ مجرم نے اپنے بیٹوں کامران اقبال ، نوازش علی اور شناور اقبال کے قتل کا مقدمہ درج کیا،مقدمہ میں مقتولین کے باپ اور چچی انصر بی بی کو مقدمہ نامزد کیاگیا گیا ، ٹرائل کورٹ نے خاتون کو مقدمہ میں مشورہ کے جرم سے بری کردیا ، سرکاری وکیل کی جانب سے مجرم کی سزائے موت کے خلاف بریت اپیل کی مخالفت کی گئی ،سرکاری وکیل نے بریت اپیل خارج کروانے کے لئے دلائل دیتے ہوئے کہاٹرائل کورٹ نے میرٹ پر اور گواہوں کے بیانات اور میڈیکل شہادت کی بناء پر مجرم کو سزائے موت سنائی ، دو رکنی بینچ نے وجہ عناد ثابت نہ ہونے پر مجرم کی بریت اپیل خارج کرتے ہوئے سزائے موت کو تین مرتبہ عمر قید میں تبدیل کردیا.