لاہور ہائیکورٹ کی ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ بشری نثار کی کارکردگی کی تعریف 

4 Dec, 2024 | 01:02 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ،ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ بشری نثار  پیش ،عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی،، عدالت نے دوران سماعت ایس پی انویسٹیگیشن بشری نثار کی کارکردگی کی تعریف بھی کی .

جسٹس فاروق حیدر نے ملزم نصیب عرف کالا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،ملزم کے خلاف 3900 گرام چرس رکھنے پر پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے،ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ بشری نثار ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل آسیہ یاسین کے ہمراہ پیش ہوئیں ، جسٹس فاروق حیدر نے ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ملزم کی بیوی نے گزشتہ سماعت پر الزام لگایا تھا کہ پولیس نے غلط مقدمہ بنایا ، رشوت بھی مانگی ،آپ نے انکوائری رپورٹ کیا ہے، ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ بشری نثار نے جواب دیا ۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف منشیات کا مقدمہ درست ہے، مقدمہ کے اندراج کے بعد آپریشنز پولیس کے کچھ اہلکاروں نے بارگین کی کوشش کی ۔ آپریشنز پولیس کے اہلکاروں نے منشیات کی مقدار کم کرنے کا لالچ دے کر رشوت لینے کی کوشش کی ، ایس پی رشوت مانگنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف  متعلقہ افسران کو لکھ دیا ہے،جسٹس فاروق حیدر نے ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا 
ویلڈن ، آپ قابل اور فرش شناس آفیسر ہیں ،ملزم کے وکیل نے درخواست ضمانت کے لئے دلائل دئیے ، لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکا ،عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی

مزیدخبریں