اینٹی سموگ پلان: سرکاری و نجی تمام گاڑیوں کی پڑتال ہو گی،نوٹیفکیشن جاری

4 Dec, 2024 | 12:51 PM

کومل اسلم:وزیراعلیٰ مریم نواز نے اینٹی سموگ پلان کے تحت سرکاری اور نجی تمام گاڑیوں کی پڑتال کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب بھر میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیےگئے،چھوٹی بڑی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ اتھارٹی سے تصدیق نامہ حاصل کرنا ہو گا۔اس ضمن میں تمام صوبائی وزارتوں کے سیکرٹریوں اور پنجاب بھر کے تمام کمشنرز کو حکم نامہ بھجوا دیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وزارتوں ، ذیلی محکموں کی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کئے جائیں،پنجاب حکومت نے 30 جنوری تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔
تمام وزارتوں اور محکموں کو اس تاریخ تک گاڑیوں کا معائنہ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،ماہرین کے مطابق سموگ کی ایک وجہ گاڑیوں کا دھواں بھی ہے،گاڑیوں کی بڑھتی تعداد ماحول اور انسانی زندگی پر منفی اثرات بڑھا رہی ہے۔

مزیدخبریں