ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ نرگس فخری کے’ قاتل‘ بہن کیساتھ تعلقات کیسے؟ اہم حقائق آگئے

اداکارہ نرگس فخری کے’ قاتل‘ بہن کیساتھ تعلقات کیسے؟ اہم حقائق آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کے دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد ان کی بہن سے تعلقات کے بارے میں بڑا انکشاف سامنے آگیا۔

بھارتی فلموں میں کام کرنے والی پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ نرگس فخری کا نام اس وقت خبروں کی زینت بنا ہوا ہے جس کی وجہ اُن کی بہن ہے جو کہ قتل کے مقدمے میں نامزد ہے، عالیہ فخری کو امریکا میں دوہرے قتل کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق عالیہ فخری نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کے گھر کو آگ لگائی جس کے نتیجے میں اس کی اور اس کے گھر میں موجود دوست کی دم گھٹنے کے باعث موت ہوگئی۔

عالیہ فخری کو اس جرم میں 26 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر فرسٹ ڈگری مرڈر کی 4 دفعات لگائی گئی ہیں اور اگر الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں عمر قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس سنگین صورتحال پر نرگس فخری کی والدہ کا ردِ عمل سامنے آیا جنہوں نے اپنی بیٹی عالیہ فخری کو ایک خیال رکھنے والی شخصیت قرار دیا اور کہا کہ وہ ایسا جرم نہیں کرسکتی، تاہم اداکارہ نرگس فخری کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ عالیہ فخری کے سابق بوائے فرینڈ کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے معاملے پر نرگس فخری کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا،  یہ بھی انکشاف کیا کہ نرگس کا اپنی بہن سے گزشتہ 20 برس سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور انہیں اس واقعے کی اطلاع دوسروں کی طرح خبروں کے ذریعے ہی ملی۔