سرحدی پولیس چوکیوں کا دفاعی نظام محفوظ بنانےکافیصلہ

4 Dec, 2024 | 12:16 PM

علی ساہی :سی پی او  اور آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، آئی جی پنجاب کاترقیاتی پراجیکٹس، جدیدسازو سامان کی خریداری، انتظامی امورکاجائزہ لیا۔
 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اجلاس میں پیرا کے  لئے کانسٹیبلز کی بھرتی و ٹریننگ کے امور زیر غور آئے،دہشتگردی حملوں کےپیش نظر الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں کادفاعی نظام محفوظ بنانےکافیصلہ کیا گیا۔

    آئی جی پنجاب  نے بتایا کہ سرحدی پولیس چوکیوں کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں، ڈرونز، مارٹر شیل کی خریداری کی جائیگی،تشدد و شرپسند عناصر پر قابو پانے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کی تشکیل نو کی جا رہی ہے۔
    آئی جی پنجاب  نےپولیس ٹریننگ کالجز و سکولز کے کمانڈنٹس کو سپاہ کی اینٹی رائٹ فورس ٹریننگ یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی,  میرٹ و سنیارٹی کے تحت مختلف رینکس پر مزید محکمانہ پروموشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزیدخبریں