ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے  تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں ہلکی دُھند چھائےرہنے کی توقع ہے۔

شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ لاہور فضائی آلودگی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 174 ریکارڈ کی گئی جبکہ جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 206 اور ایم ایم عالم روڈ پر 185 ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجۂ حرارت 20.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ  کم سے کم درجۂ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں چلنے والی ہوا کی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے شمالی اضلاع میں سردی بڑھ گئی ہے،محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادیٔ کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔اس کے علاوہ زیارت، قلات، مستونگ، قلعہ عبداللّٰہ اور ژوب میں موسم سرد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد اور گردونواح سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد  رہے گا ،صبح /رات کے اوقات میں لاہور، شیخوپورہ، قصور،حافظ آباد،نارووال،گجرانوالہ، گجرات،جہلم، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ،رحیم یار خان اور گردونواح میں بعض پر دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے۔

 صوبہ سندھ کے بیشتر شہروں میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے سکھر، کشمور، جیکب آباد اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دُھند/ سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع  سمیت  کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کاامکان ہے۔